نئے وفاقی سیکرٹری صحت نے پمز میں ٹینٹ لگا کر کیمپ آفس قائم کر دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نئے وفاقی سیکرٹری صحت نے چارج سنبھالتے ہی پمز میں ٹینٹ لگا کر کیمپ آفس قائم کر دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ ایم محمود نے پمز کے تمام شعبوں کے سربراہوں کو کیمپ آفس بلاکر کہامیں لان میں بیٹھ کر شکایات سن سکتا ہوں تو ڈاکٹرز ،انتظامیہ بھی بیٹھ سکتے ہیں، وزارت صحت کے تمام امور کیمپ آفس سے ہی چلاوں گا، بے شک صحت کے معاملات کا زیادہ علم نہیں مگر انتظامی امور اچھے جانتا ہوں۔