یوکرین ،ویئر ہاوس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


ماسکو،کیف:(مشرق نیوز)روس کے یوکرین میں ویئر ہاوس پر حملے ،27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔

گورنرکیف ریجن نے 27 افرادکے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاحملے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے ،380 کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،حملے کے بعد وئیر ہاوس میں آگ بھڑک اٹھی ،بجھانے کےلئے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو روس پر روزانہ ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہامزید اقدامات کی ضرورت ہے، واضح ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔