ضمانت کے باوجود لوگوں کوحراست میں رکھنا انصاف کا قتل ہے، بیرسٹر گوہر

بونیر:(مشرق نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ضمانت کے باوجود لوگوں کو حراست میں رکھنا انصاف کا قتل ہے، سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات ،سیاسی طریقے سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ چھینا گیا ،سیٹیں لی گئیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی، ذاتی معالج ،اہلخانہ سے ملاقات بنیادی مطالبہ ، سپریم کورٹ کا 18 اگست کا فیصلہ تاحال عملدرآمد کا منتظر ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا سیاسی رہنماوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی، پشاور ہائیکورٹ نے حبس بےجا کیس لارجر بنچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا، لوگوں کو ضمانت ملنے کے باوجود حراست میں رکھنا انصاف کا قتل ، ذاتی مفادات ،انا کی خاطر جیلوں میں رکھنا جمہوریت کےلئے خطرہ ہے۔