گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراءانتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے

گلگت (مشرق نیوز) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلہ میں وفاقی وزرا ، چیئرمین سینٹ، صدر اور وزیراعظم کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، کسی بھی امیدوار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے دفعہ 234 نافذ کر دی گئی، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کیلئے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کر دئیے گئے، انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔