راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد کیس میں بڑا ریلیف

لاہور :( ) لاہور ہائیکورٹ سے گلوکار راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔

عدالت نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پرراحت فتح علی خان کی اپیل خارج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا محض کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر اپیل خارج کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

اپیل کا حق قیمتی قانونی حق ہے، تکنیکی خامی پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔