کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مبینہ آن لائن ہراسانی، سائبر ب±لنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایک سیاسی شخصیت سے وابستہ فرد کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی دباو اور خوف کا سامنا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ایم پی اے کی جانب سے مسلسل آن لائن ہراسانی، ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا شکار ہیں، انکے مطابق انہوں نے متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں لیکن سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے معاملے پر مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔
مومنہ اقبال نے مزید دعویٰ کیا کہ انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی شکایات دبانے کی کوشش کی گئی، جبکہ بعض بااثر حلقوں کی جانب سے بھی معاملہ خاموش کرنے کا دباو ڈالا گیا، اداکارہ کے مطابق قانونی کارروائی کی کوشش کے بعد ان کے خاندان کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
مومنہ اقبال کو دھمکیاں، وزیراعلیٰ پنجا ب سے مدد کی اپیل



















