فتنہ الخوارج ،خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب

پشاور (بیورو رپورٹ) فتنہ الخوارج ،خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب،2 خوارج کی منظر عام پر آنےوالی آڈیو لیک نے پردہ چاک کر دیا، افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان میں موجود خوارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی ،آڈیو لیک میں خوارج نے خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اغوا،بھتہ لینے سے روکا،آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے فتنہ الخوارج کے راکٹی دہشتگرد نے جنوبی وزیرستان سے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور تلاشی لی، افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیا آصف محسود کو اغوا نہ کیا جائے،آڈیو میں کہا گیا خوارجی بادشاہ کے مطابق آصف محسود خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ،جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر معذرت کریں،خوارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔