جنوبی وزیرستان (مشرق نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان لوئر، رستم بازار میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی



















