پنکی نے اہم افراد کے نام اگل دیے، جوڈیشل کمپلیکس میں شور شرابہ، جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (بیورو رپورٹ) انمول عرف پنکی کا جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر شور شرابہ، نئے نام بھی اگل دیے، عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کردی،پولیس کی جانب سے سکیورٹی وجوہات پر منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو بغدادی تھانے میں منشیات کے استعمال اور قتل سے متعلق کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا،ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے انمول عرف پنکی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ملزمہ نے تفتیشی افسر کو کمرہ عدالت میں دھمکیاں بھی دیں، پنکی نے کمرہ عدالت میںکہا مجھے مارا گیا ہے، مجھ پر ایک نہیں کئی تفتیشی افسران نے تشدد کیا، میرا 100 دن کا ریمانڈ لینا ہے تو لے لیں، منیب بٹ اور راجہ پرویز کا نام لینے کا کہا جا رہا ہے،سماعت سے قبل تفتیشی افسر نے کمرہ عدالت میں پنکی کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا ملزمہ پولیس ریمانڈ میں ہے، باہر نکل کر جس سے بات کرنا ہے کرے، ابھی آپ اپنے وکیل سے بات کریں،سماعت کے موقع پر میڈیا اور عام افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔