ایرانی وفد کے طیارے کو بحفاظت لانے کیلئے انتہائی غیر معمولی اقدامات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان آنےوالے ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کیلئے انتہائی غیر معمولی اقدامات کئی تہوں پر مشتمل رہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کو لانے والے طیارے نے تہران سے سوا 400کلومیٹر دور بحیرہ کیسپین کنارے گورگان ائیرپورٹ سے اڑان بھری ،پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا ایرانی مہمانوں کے طیارے کا ٹرانسپونڈر بند ہوگا،ٹرانسپونڈر بند ہونے والا طیارہ نگرانی کرنےوالے سکینڈری ریڈار پر نظر نہیں آ تا تاہم طیارے کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونےوالے پرائمری ریڈار پر دیکھا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپونڈر بند ہونے کی وجہ سے پرائمری ریڈار پر بھی بنیادی معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، طیارہ پرائمری ریڈار پر صرف ایک نقطے کی صورت حرکت کرتا نظر آتا ہے۔

ایرانی طیارے کےساتھ ساتھ پاکستانی ائیر لائن کا طیارہ بھی اڑا ،ٹرانسپونڈر کھلا ہوا تھا، دنیا بھر کے ریڈار روٹ پر پاکستان کا ائیر بس اے 321 طیارہ دیکھ رہے تھے ،ایران کا ائیر بس اے 300 طیارہ ٹرانسپونڈر بند کیے خاموشی سے اڑتا رہا، پاکستان ائیر لائن کا طیارہ ایرانی طیارے کو نور خان ائیربیس پر لینڈ کرا کر واپس اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب چلا گیا۔