ایران کے بھرپور حملے،معاہدے کیلئے 48گھنٹے ورنہ جہنم کی آگ برسا دیں گے،ٹرمپ کی دھمکی

تہران،تل ابیب،واشنگٹن،دمشق،ابوظہبی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کا آغاز، تل ابیب سمیت خطے میں امریکی اڈوں پر حملے، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ،اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

پاسداران انقلاب نے کہاکویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ،کارروائی میں قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائل استعمال کیے گئے،تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب،حیفہ سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں بری طرح نا کام رہا،ایرانی فوج نے کہاامریکہ و اسرائیل کے طیاروں کو نئے دفاعی نظام سے نشانہ بنانا شروع کردیا،تہران یقینی طور پر فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے شام کے دارالحکومت دمشق میں سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ کی کوششیں ناقابل قبول ہیں، اماراتی سفارتی مشن ،سربراہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا،شامی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتخانوں،عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

دریں اثنا بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا جنگ بندی بھی ہوجائے توامریکی فوج کو خطے سے نکال کردم لیں گے،جنگ میں ایران کی سٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے،خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کےلئے ناقابل برداشت بنایا جائے گا،مریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کےلئے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کردیا،کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیں گے،مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچانا ہے آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہو جائیں گی،امریکی و اسرائیلی جہازوں کوکسی بھی بہانے آبنائے ہرمز تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا پڑوسی ممالک کےساتھ دو طرفہ سفارتکاری کیلئے تیار ،جنگ کیلئے تیاری کرلی تھی ،دفاعی صلاحیت ثابت کردی،اپنے دفاع میں امریکی اڈوں ،مفادات کو نشانہ بنایا،کشیدگی کا جواب امریکی مفادات کےخلاف ردعمل کے ذریعے دیں گے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن تمام ممالک کے مفاد میں ہے،امریکہ ،اسرائیل کے بغیر خطے کی سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے،عدمِ استحکام کے بنیادی اسباب کو ختم کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ایران کے پاس معاہدے کیلئے 48 گھنٹے ،کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے ورنہ قیامت ٹوٹ پڑے گی،یاد رکھیں جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کےلئے 10 دن دئیے ،وقت نکلتا جا رہا ہے، معاہدہ نہ کیا تو ایران پر جہنم کی آگ برسا دیں گے۔