ایران نے سیز فائر کی درخواست کردی،ٹرمپ،دعویٰ جھوٹ،جارح کو سزا دیتے رہیں گے،تہران
واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ایران نے سیز فائرکی درخواست کردی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاایران کی نئی رجیم کے صدرپہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور زیادہ ذہین ہیں ، جنگ بندی درخواست پر غور آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہونے پر کرینگے،تب تک حملے جاری رہیں گے،ایران کو مکمل طور پر تباہ یا پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں گے۔
دریں اثنابرطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہاایران میں حکومت کی مکمل تبدیلی کر دی،جلد نکل جائیں گے لیکن ٹائم لائن نہیں دے سکتے،ابھی کچھ اہداف باقی ہیں، ضرورت پڑی تو واپس آ کر حملے کریں گے،ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا ،جوہری مواد کی پرواہ نہیں، سیٹلائٹ کے ذریعے ایران کی نگرانی کریں گے،نیٹو کے ساتھ تعلقات پر غورکیاجائےگا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کا جنگ بندی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاسیز فائر کےلئے کسی کو درخواست نہیں دی، ایران سے منسوب5 نکاتی مبینہ منصوبہ قیاس آرائی ہے، نقصانات کے ازالے تک جنگ وجارح کو سزا دیتے رہیں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند و خیریت سے ہیں، جنگی حالات کی وجہ سے مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے نہیں آرہے،دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کر سکتا، امریکہ مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط ،طاقت کے استعمال کی راہ ہموار کیلئے استعمال کرتا ہے، جنگ کو امریکہ و اسرائیل نے شروع کیا، تہران مسلط کی گئی جنگ میں اپنے دفاع کررہا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بھی ٹرمپ کے جنگ بندی بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز مضبوط و مکمل کنٹرول میں ہے،امریکی صدر کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائے گا۔
















