شمالی کوریا کاایک اور ”کھڑاک “،امریکی سرزمین تک مار کرنےوالے میزائل انجن کا تجربہ

پیانگ یانگ: (مشرق نیوز) شمالی کوریا کا ایک اور ”کھڑاک “،امریکی سرزمین تک مار کرنے والے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

سربراہ کم جونگ ان نے نئے طاقتور راکٹ انجن کے تجربے کا مشاہدہ کیا، شمالی کوریا اب ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہے، ٹھوس ایندھن والے انجن سے لیس میزائل اب تیزی سے فائر ہو سکیں گے۔

کورین سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جدید راکٹ انجن کا زمینی تجربہ کیا گیا،انجن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی تیاری میں استعمال کیے جا سکتے ہیں،ماہرین کے مطابق کم تیاری کےساتھ فوری لانچنگ ٹھوس ایندھن والے انجن کی خاصیت ،میزائل حملوں کی رفتار و موثریت میں اضافہ ہوتا ہے۔