ارتھ آور منایا گیا،زمین سے محبت کیلئے ایک گھنٹہ غیرضروری لائٹس بند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر میں ارتھ آور منایا گیا، زمین سے محبت کیلئے رات ساڑھے8سے ساڑھے9بجے تک غیرضروری لائٹس بند رکھی گئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہامشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث معاشی دباو سے ارتھ آور کی اہمیت بڑھ گئی،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زمین کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ، ماحولیاتی تحفظ، توانائی کا موثر استعمال و موسمی تبدیلیوں سے آگاہی ناگزیر ہے،عوام پر پڑنے والے معاشی بوجھ کوکم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔