وفاق،صوبوں کا تیل قیمتوں میں کمی پر عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاق،صوبے تیل قیمتوں میں کمی پر عوام کو فوری ریلیف دینے پر متفق،صوبائی وزرا نے کہاکفایت شعاری کیلئے طرز زندگی بدلنا ہوگا۔

وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہونےوالے اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کومستحکم اورذخیرہ وافر قرار دیا، اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، صوبوں نے پٹرول بچانے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دیا،خیبرپختونخوا نے تیل سپلائی مینجمنٹ کوخطے سے بہترقراردیا۔

بریفنگ میں بتایا گیاحکومت کے پاس مالی گنجائش محدود،محتاط فیصلوں کی ضرورت ہے،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم لیوی کو آمدن کا بڑا ذریعہ قرار دیا گیا،وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے معیشت کو مستحکم رکھنے کی ہدایت کےساتھ سبسڈی اصلاحات پر زور دیا۔