بھارت کا جنگی جنون،25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی
نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت کا جنگی جنون،25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دےدی،درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کےلئے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے ، دھنوش گن اور رن وے انڈی پینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم ،کوسٹ گارڈ کےلئے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ تجاویز بھی منظور کی گئیں۔
















