پنجاب میں نئی گندم کی خریداری کےلئے تیاریاں شروع ،اپریل سے مہم کا آغاز

لاہور: (وقائع نگار) پنجاب میں نئی گندم کی خریداری کےلئے تیاریاں شروع ،اپریل کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 11 کمپنیاں کسانوں سے مجموعی طور پر 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی، ابتدائی مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا، خریدی گئی گندم کو بعد ازاں سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے گا،سرکاری سکیم کے تحت گندم خریداری کےلئے 11 فلار ملز اور کمپنیوں نے مقامی و بین الاقوامی ٹریڈرز کی ٹیکنیکل بڈ کوالیفائی کر لی،پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں نے فنانشل بڈ بھی جمع کرا دی ،5روز میں کھولا جائے گا۔