لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک فدایانِ ختم کے زیر اہتمام 31 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ حضرت علامہ قاری افضل باجوہ نے کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔ کانفرنس میں صدر تنظیم المدارس پاکستان حضرت مفتی منیب الرحمن ہزاروی مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے ہر قسم کے منکرین پر پابندی لگائی جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے مجاہد دربارِ رسالت کے منظورِ نظر ہوتے ہیں۔ محمد رسول اللہ میں ہی اعلان ختم نبوت ہے۔ قادیانی ہرگز کوئی اسلامی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف بہت بڑا فتنہ ہے۔ قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ قادیانیوں کا یہودیوں سے گٹھ جوڑ ہے اور قادیانیوں کا سب سے بڑا ہیڈکوارٹر اسرائیل میں ہے۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مسلمانوں کو حفاظت ایمان کیلئے قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ کرنا ضروری ہے۔ ہر کلیدی پوسٹ کے حلف میں عقیدہ ختم نبوت کا حلف اور ارتدادِ قادیانیت کے یقین کا حلف لازم قرار دیا جائے۔ کانفرنس میں پیر سید عصمت اللہ شاہ کیلانی، پیر سید اظہر الحسن شاہ، علامہ ریاض الرحمن مدنی، علامہ شاہد رفیق مدنی، مولانا اسامہ احسن جلالی، مولانا شوکت جلالی سمیت بھرپور تعداد میں علماءاور عوام نے شرکت کی۔
مسلمانوں کو حفاظت ایمان کیلئے قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ کرنا ضروری ہے:مفتی منیب
















