واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قریبی مشیروں سے کہا ہے کہ یہ تنازع آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، ایران کے ساتھ طویل جنگ سے بچنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران جنگ کو طویل کرنے سے گریزاں اور ایران کیخلاف جنگ چند ہفتوں میں ختم کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو ایرانی تیل تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم اس وقت ایران میں مشن مکمل کرنےکی تیاری کر رہے ہیں، ایران میں ایسا کوئی نہیں ہے جو سپریم لیڈر بننے کیلئے تیار ہو، ایران اب مذاکرات کررہا ہے اور بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے، ایرانی قیادت کو ڈر ہے ڈیل سے انکار کیا تو ہمارے ہاتھوں مرے گی، بی ٹو بمبارطیاروں نے ایرانی جوہری مقامات کو تباہ کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اوباما نے ایران کی جوہری ہتھیارحاصل کرنےکی خواہش کوممکن بنایا، قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے ایرانی فوجی قیادت میں خلل پیداہوا، فورسزنے ایران کے100میزائلوں کوروکاجواہم ہدف کی طرف آرہے تھے۔
ایران کیساتھ تنازع آخری مراحل میں داخل، طویل جنگ نہیں چاہتے: ٹرمپ
















