ریلویز لاہور ڈویژن میں سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ ریکارڈ شدید بد انتظامی کا شکار

لاہور (قمر عباس نقوی) پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کی مجرمانہ غفلت، سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ ریکارڈ بد انتظامی کا شکار، 3سال قبل ریٹائر اے ایف او کی سرکاری الاٹمنٹ بی ون/ 5 تاحال ہیڈ کواٹرز ریکارڈ میں ظاہر جبکہ ایس ٹی ای قبضہ مافیا ثابت ،ویجی لنس ڈائریکٹوریٹ بوگس الاٹمنٹ شعبہ پراپرٹی لینڈ انتظامیہ کیخلاف بوگس الاٹمنٹ پر کارروائی کرنے میں بے بس۔پاکستان ریلویز میں شعبہ ویجی لنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ماضی قریب میں مغلپورہ اور لاہور ڈویژن میں درجنوں سرکاری رہائشگاہوں میں بوگس الاٹمنٹ لیٹر کی بنیاد پر سکو نت اختیار کر رکھی تھی اس پر انکوائری کی گئی جو کہ ثابت ہوئی جس پر ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں بوگس الاٹمنٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کی جانب سے تاحال قبضہ کر رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو سروسز کے دوران دی گئی رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ شعبہ پراپرٹی لینڈ لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی الاٹمنٹ کو کینسل کروانے کی خاطر کسی قسم کے عملی اقدامات کئے جا سکیں جس کی وجہ سے متعدد ملازمین کو رہائش کے حصول کی خاطر مسائل کا سامنا ہے اس حوالہ سے لاہور ڈویژن کی حدود شالیمار روڈ گڑھی شاہو میں سرکاری رہائش نمبر بی ون/ 5 جو کہ مغلپورہ ورکشاپس کے اے ایف او محمد اعظم جو کہ اے ای این مغلپورہ کے قریبی رشتہ دار ہیں، کو الاٹ کیا گیا تھا جس کی تصدیق ایکسین ہیڈ کواٹرز ریلویز کی جانب کر دی گئی ہے جو کہ سال 2023میں ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اس کے باوجود الاٹمنٹ اسی ریٹائرڈ ملازم کے نام پر ظاہر ہے جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ و دیگر افسران و ملازمین کی جانب سے تین سال سے ایس ٹی ای گڈز عبدالباسط کی جانب سے قبضہ میں سہولت کاری کی منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے جو کہ تین سال گزرنے کے باوجود الاٹمنٹ کو نہ ہی کینسل کروایا گیا اور نہ ہی قبضہ کے خلاف کارروائی کی جا سکی جبکہ ایکسین ریلویز ہیڈ کواٹرز کی جانب سے عبدالباسط ایس ٹی ای کے نام متعلقہ سرکاری رہائش کی لاٹمنٹ نہ ہونے کی تصدیقی لیٹر بھی لاہور ڈویژن شعبہ پراپرٹی لینڈ کو ارسال کر دیا گیا تھا لاہور ڈویژن انتظامیہ شعبہ پراپرٹی لینڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی بوگس الاٹمنٹ کی بنیاد پر رہائش پر قبضہ کرنے والے سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی ثابت ہونے کے باوجود ڈی ویجی لنس غیر قانونی اقدام پر ذمہ دران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے بے بس دکھائی دے رہی ہے درخواست گزار منظر مہدی کا کہنا تھا کہ ڈی جی ویجی لنس کو تحریری طور پر نشاندہی کی گئی تھی جس پر شعبہ پراپرٹی لینڈ کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جبکہ ایکسین ریلویز ہیڈ کواٹرز کی جانب سے عبدالباسط ایس ٹی ای گڈز کے نام الاٹمنٹ کی بجائے ریٹائرڈ ملازم اے ایف او کے نام تاحال چل رہی ہے، اسکے باوجود تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ فوکل پرسن لاہور ڈویژن عبداللہ ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ واصف نے موقف نہیں دیا۔ ایکسین ریلویز ہیڈ کواٹرز آصف ممتاز کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بوگس الاٹمنٹ لیٹر بنانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی مزید ضرورت ہے ہم ملازمین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، باقی اس طرح کی حرکت کرنے والے ملازم سے متعلقہ علاقہ کے کمرشل ریٹ کے مطابق وصولی کی جا سکتی ہے۔