اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں مشکوک غیرملکی سافٹ ویئر کا انکشاف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں مشکوک غیرملکی سافٹ ویئر کا انکشاف ،تمام ادارے ہائی الرٹ،قومی انفرسٹرکچر میں استعمال ہونےوالے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی جامع سکیننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری میںتمام اداروں میں زیر استعمال سافٹ ویئر ،ہارڈ ویئر کا فوری آڈٹ لازم قرار دیتے ہوئے وینڈرز کی ملکیت، لاجسٹکس سسٹم اور سپلائی چین کے مکمل جائزے کی ہدایت کردی ،نیشنل سرٹ نے کہا غیر شفاف وینڈرز، غیر محفوظ لاجسٹکس اور غیر تصدیق شدہ سافٹ ویئر ریاستی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں ،عالمی سپلائی چین اب سائبر تخریب کاری ،جاسوسی کا اہم محاذ بن چکی۔

دریں اثناحکومت نے قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نظام قائم کردیا، نیشنل سرٹ کا مقامی طور پر چلنے والا نظام پی ٹی اے ، پاک فوج کے سائبر ڈویژن کےساتھ منسلک کردیا گیا ،سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی۔