سعودی عرب کےساتھ معاہدوں کے پابند مگر کسی پر حملہ کرنا ضروری عمل نہیں ،رانا ثنا
اسلام آباد،فیصل آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے سعودی عرب کےساتھ معاہدوں کے پابند مگر کسی پر حملہ کرنا ضروری عمل نہیں ،پاکستان جنگ چاہتا ہے نہ ہی کسی ملک پر قبضہ ،افغانستان اپنی سرزمین کو دہشتگردی کےلئے استعمال نہ ہونے دے۔
نجی ٹی وی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا آپریشن غضب للحق دہشتگردی کے ٹھکانوں کے خاتمے کےلئے ہے،ایک مرتبہ صفایا کر دیااب کڑی نظر رکھی جائےگی،پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ و دیگر کیسز کے فیصلے بالکل واضح ہیں،عوام نے احتجاج کی کال دینے والوں کو مسترد کردیا،کسی صورت ڈیل نہیں ہوگی۔
مشیر وزیراعظم نے کہا پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،عوام پٹرول،گیس کا استعمال فوری طور پر 50 فیصد تک کم کر دیں،قوم نے کفایت شعاری نہ اپنائی تو عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے،سیاسی و عسکری قیادت اندرونی ،بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
















