عالم اسلام کی بقا اتحاد میں ہے ،تفرقہ ختم کرنا ہوگا،خواجہ آصف


سیالکوٹ :(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے عالم اسلام کی بقا اتحاد میں ہے ،تفرقہ ختم کرنا ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا شہدا کی عظیم قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں، امت مسلمہ آزمائش سے گزر رہی ،فلسطین، سوڈان و کشمیر کے مسلمان سرفہرست ہیں،اسرائیل کسی کا دوست نہیں ،مشترکہ حکمت عملی سے ہی مقابلہ ممکن ہے۔

وزیر دفاع نے کہا دہشتگردی کےخلاف آپریشن میں نمایاں کامیابیاں ملیں اور کارروائیاں ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہنی چاہئیں،پاکستان میں سرگرم دہشتگردوں کو افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے،ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے اتحاد کےساتھ مشرقی و مغربی سرحدوں پر موجود دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔