میزائل حملوں کا خوف ،اسرائیلی فوجیوں کاڈیوٹی دینے سے انکار


تل ابیب:(مشرق نیوز)ایرانی حملوں کاخوف،بنکرز کی کمی،اسرائیلی فوجیوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔

فوج کے رضاکار اہلکاروں نے راکٹ و میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار موخر کی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا جب سائرن بجتا ہے تو ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟،2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنانے والی فوج کیا اپنے سپاہیوں کو بنکر فراہم نہیں کر سکتی۔