آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غورشروع

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقدام اہم آبی گزرگاہ پر ایران کے بڑھتے کنٹرول کو معاشی فائدے میں تبدیل کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

ایرانی رکن پارلیمان کے مطابق بل زیر غور ہے ،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ممالک کو چاہے وہ تجارتی سامان، توانائی یا خوراک کی ترسیل کر رہے ہوں ایران کو ٹول اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔