اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ترجمان پاک فوج نے کہاہے طالبان کا سویلینز ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ، پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود ،ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا،گولہ بارود پھٹنے سے ہونے والے دھماکے پورے شہر نے دیکھے،حملے میں سویلینز ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ،طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کےلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان کےخلاف استعمال ہونےوالے ڈرون بھارت افغان طالبان کو فراہم کر رہا ہے، افغان عوام کوتو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے،جنگ کا خاتمہ صرف ایک ہی صورت ممکن افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے،طالبان سے پہلے بھی براہ راست، دوست ممالک کے ذریعے بات چیت ہوئی ،صرف گارنٹی مانگی گئی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،پاکستان کے عوام، حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اب افغان طالبان کو سوچنا چاہیے ٹی ٹی پی کو بچانا ہے یا پھر افغانستان کو۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا افغانستان میں 81 فضائی حملے کر کے اہم تنصیبات ،انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، ایک بار یقین دہانی کرادی جائے افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی تو آپریشن غضب للحق رک سکتا ہے،سرحد بند ہونے سے کچھ لوگوں کا نقصان مگر سمگلنگ بند ہو گئی،آپریشن غضب للحق سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بھی کم ہورہے ہیں۔
افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں،ٹی ٹی پی یا افغانستان،طالبان فیصلہ کرلیں،پاک فوج
















