طالبان امن قائم کرنے میں ناکام، عوام کیلئے شدید خطرہ بن گئے:افغان رہنما
کابل (مشرق نیوز) افغان طالبان کے ظلم، دہشت گردوں کی پشت پناہی ،افغان سیاسی قیادت کی بڑھتی ہوئی مزاحمت میں شدت،دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور پاکستان کےساتھ کشیدگی پرطالبان رجیم کےخلاف افغان رہنما کھل کر آواز اٹھانے لگے،افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سابق نائب صدر افغانستان سرور دانش نے کہا طالبان نہ صرف امن قائم کرنے میں ناکام ہیں بلکہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی سے افغانستان پر بیرونی جارحیت کی راہ کھول دی،اگر افغانستان سب کیلئے نہیں ہوگا تو پھر یہ کسی کیلئے بھی نہیں ہوگا، افغان طالبان رجیم کےساتھ کسی بھی قسم کا تعلق قائم کرنا یا گروہ کو تسلیم کرنا قانونی جواز سے خالی ہے ،موجودہ حالات میں افغان طالبان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں اور نہ ہی ان کا افغانستان کے عوام کی خواہش سے کوئی تعلق ہے،نیشنل اسلامک موومنٹ کے سربراہ عبدالرشید دوستم نے کہا طالبان رجیم کی شدت پسند اور جبر آمیز حکمرانی نہ صرف ناکام ہو چکی بلکہ افغان عوام کے بنیادی حقوق کیلئے بھی شدید خطرہ بن گئی ہے،افغان طالبان کے ظلم کےخلاف مزاحمت شدت اختیار کر چکی ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر نہیں روکا جا سکتا، ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پالیسیوں اور دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نے افغانستان میں عوامی اور سیاسی مزاحمت کو بڑھاوا دیا ،افغان طالبان کے ظلم اوردہشت گرد پشت پناہی کےخلاف بڑھتی داخلی مزاحمت افغانستان کے مستقبل کےلئے سنگین اشارہ ہے ۔
















