لاہور(قمر عباس نقوی /تصویر: واحد شہزاد )پی ایچ اے زون 2ڈائریکٹر کی پر اسرارخاموشی، سرکاری دفتر نجی کار پارکنگ میں تبدیل، فی گاڑی مبینہ 200روپے فیس کی وصولی ، متعدد مشینر ی اور گاڑیاں کو یو میہ 150سے زائد ڈیزل اور 30لیٹر جاری پٹرول کی فروخت کا انکشاف۔حکومتی ویژن محکمہ کو کرپشن فری کی منصوبہ بندی کا زون 2میں ناکام کرنے کی حکمت عملی دیکھنے میں آرہی ہے پی ایچ اے زون ٹو کے شیرانوالہ گیٹ کے قریب پی ایچ اے کے دفتر میں کار پارکنگ قائم کر رکھی ہے جو کہ ڈائریکٹر زون ٹو نے ذاتی ڈرائیور نے سرکاری دفاترز کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور پارکنگ کی مد میں یومیہ کی بنیاد پر 50سے ذائد گاڈیوں کو پارکنگ کروانے کی مد میں مبینہ طور پر فی گاڈی 200روپے تک وصولی کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ زون 2میں مختلف نوعیت کی 1درجن کے قریب مختلف مشینری اور گاڈیاں شامل ہیں جس میں 1واٹر لاری 4پانی والے ٹریکٹر ٹینک 1باگٹ 4کے قریب ٹرالیاں شامل ہیں جن کو یومیہ کی بنیاد پر 150سے 182کے قریب ڈیزل جاری کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر مشینری کیلئے یومیہ 30لیٹر پٹرول بھی جاری کیا جا رہا ہے جو ڈائریکٹر زون کے ڈرائیور کی نگرانی میں جاری کیا جارہا ہے جو کہ کاغذی رپورٹ تک ہے مبینہ طور پر متعدد مشینری اور گاڈیوں کا استعمال ہی نہیں کیا جارہا لیکن اس مد میں ڈیزل اور پٹرول میں خوردبرد کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے ایجنسی کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے مشینری اور گاڑیاں تو شیرانوالہ نرسری میں کھڑی ہیںجن کو ڈیزل اور پٹرول ڈرائیور کی جانب سے جاری کیا جا رہا ہے حکومت کی جانب سے خراب ملی حالات کے پیش نظر فیول میں 50فیصد کٹوتی کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور کفائت شعاری اپنانے کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں لیکن پی ایچ اے زون نمبر 2کے ڈائریکٹر کی پر اسرار خاموشی کے باعث پی ایچ اے کی جانب سے جاری فیول میں خوردبرد اور سرکاری دفاترز میں پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے مبینہ یومیہ ہزاروں روپے کی آمدنی حاصل کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر زون نمبر 2شاہنواز وٹو کا کہنا ہے کہ اس پر میں نے متعلقہ سیکورٹی انچارج اور ڈی ڈی کو واضح احکامات جاری کر دئیے ہیں آج کے بعد پارکنگ نہیں ہونی چاہیے اور باقی مشینری اور گاڑیاں کام کر رہی ہیں کوئی گاڑی اور مشینری کو کھڑا نہیں کیا گیا۔
لاہور(اپنے نمائندے سے )ڈائریکٹر زون 2کی جانب سے زون نمبر 1کے ڈرائیور ریاست کو ساتھ ڈیوٹی پر بغیر ٹرانسفر کے رکھا گیا ہے اور مبینہ طور پر ڈیزل اور پٹرول کو جاری کرنے کا نگران مقرر کررکھا ہے اور مبینہ طور پر اسی ڈرائیور کی طرف سے ہی سرکاری دفاترز میں نجی پارکنگ سٹینڈ کی بھی سرپرستی کر رہا ہے۔
پی ایچ اے زون ٹو ڈائریکٹر کی خاموشی، سرکاری دفتر نجی کار پارکنگ میں تبدیل
















