لندن:(بیورورپورٹ)اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں تاریخی کردار پر وزیراعظم کیئر سٹارمر باضابطہ معافی مانگے،برطانیہ کے درجنوں اراکین پارلیمنٹ نے خط لکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور ہاوس آف لارڈز کے اراکین نے خط میں کہابرطانیہ کو اپنے ماضی کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،بالفور اعلان کے نتائج ابھی بھی مشرق وسطیٰ میں دیکھے جا سکتے ہیں اسی اعلان نے بعد میں ایسے حالات پیدا کیے جن کے نتیجے میں 1948 میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا اور فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر مشکلات ، تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا برطانوی حکومت کو تاریخی معاہدے کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
اسرائیل کے قیام میں کردار پر حکومت معافی مانگے،برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط
















