تہران،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے خطے کے دیگر ممالک کےساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا دنیا جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام ،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔
شہبازشریف نے خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن، استحکام ،کشیدگی کے خاتمے کےلئے سفارتی کوششوں ، مذاکرات کو ناگزیر سمجھتا ہے،موجودہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل ، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو،پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کےساتھ تاریخی، مذہبی ،ثقافتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،ہر سطح پر ایران کےساتھ رابطوں ،تعاون کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہےں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کو خطے کی حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کو خطے میں امن ،استحکام کے قیام کےلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔
دونوں رہنماوں نے کہا موجودہ علاقائی صورتحال میں باہمی رابطے اور مشاورت کو جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے میں امن، استحکام ، ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان ،ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے ،اعلیٰ سطحی رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دیگر ممالک کےساتھ تنازع میں پڑنے کا ارادہ نہیں،ایرانی صدر کی شہباز سے گفتگو
















