فضائی حدود کی خلاف ورزی قبول نہیں،ترکیہ کاایران کو انتباہ


انقرہ :(مشرق نیوز) فضائی حدود کی خلاف ورزی قبول نہیں،ترکیہ نے ایران کو خبردار کردیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں کہاملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، ترکیہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ترکیہ کی جانب داغے گئے میزائل ایران سے نہیں گئے، جامع تحقیقات کی جائیں گی۔