افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ ہیں: چین
بیجنگ :(مشرق نیوز)چین نے کہا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباو میں اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا افغانستان میں فتنہ الخوارج، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کےلئے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
چینی مندوب نے کہا چین افغانستان سے ہونےوالی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، افغان طالبان پر زور دیتے ہیں وہ دہشت گردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں اور افغان سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں۔
















