تہران (مشرق نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت صرف اس ملک کو دی جائیگی کہ جو امریکہ اور اسرائیل کے سفیر کو ملک بدر کریگا۔ ایران کی سرکاری خبر رسان ادارے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کو شیئر کیا گیا ہے جس میں ’ایران پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی عرب یا یورپی ملک جو اپنے ملک سے اسرائیل اور امریکہ کے سفیروں کو نکال دے گا، انہیں کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے مکمل اختیار اور آزادی حاصل ہوگی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایسا کوئی اقدام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جائے، تو اسے انتہائی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا گا۔
واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اس آبنائے سے ہوتی ہے اور جنگ کی وجہ سے سمندری آمدورفت میں شدید کمی آئی ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو تہران خطے سے ’ایک لیٹر تیل‘ بھی برآمد ہونے نہیں دیگا۔
جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کرینگے، پاسدارانِ انقلاب، آبنائے ہرمز مشروط کھولنے کا اشارہ
















