جنگ کے اثرات، پنجاب بھر میں گیس لوڈشیڈنگ شروع،چولہے ٹھنڈے
لاہور(وقائع نگار) جنگ کے اثرات، پنجاب بھر میں گیس لوڈشیڈنگ شروع،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع ہونے سے صارفین کوگیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ،گھروں کے چولہے بند ہوگئے ۔
حکام سوئی نادرن کے مطابق باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیا گیا تاہم سحری اور افطاری کے اوقات ترجیح ہے، باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کردیا ،حکام کے مطابق پریشرکم ہونے سے گنجان آبادی والے گھروں کو گیس فراہمی میں تعطل آسکتا ہے، آر ایل این جی کی سپلائی800 ملین کیوبک فٹ سے 200 ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے، عید کے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

















