خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیاگیا، برطانوی اخبار


لندن، تہران:(مشرق نیوز) برطانوی اخبار کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کےلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا۔

فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیااسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں، پاستور سٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاونڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہوں اور آنے جانے کے راستوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاءکی پیشگی معلومات حاصل تھیں،حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا، دعووں پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔