پہلی ای ٹیکسی سکیم کا آغاز ، خدمت کےلئے 5سال کا وقت بہت کم لگتا ہے،مریم نواز

لاہور: (وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کردیا،افتتاحی تقریب میں ای ٹیکسی سکیم میں دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ اورای وہیکل کی خصوصیات کا دریافت کیا ،5خوش نصیب مرد ،خواتین میں چابیاں تقسیم کیں ،وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی حاصل کرنےوالے دیگر افراد کو بھی سٹیج پر بلا لیا، مریم نوازنے ای ٹیکسی حاصل کرنےوالے مرد اورخواتین کےساتھ تصاویر بنوائیں ،ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کی۔

مریم نواز نے خواتین سے مسائل دریافت کیے،وزیراعلیٰ کو اسماءمحمود نامی بچی نے تصویر پیش کی اورآٹو گراف لیا،ای ٹیکسی حاصل کرنےوالی خواتین نے مریم نواز کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے پرشکریہ ادا کیا ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای ٹیکسی سکیم سے آگاہ کیا،پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی،حکومت پنجاب ای ٹیکسی کی ڈاون پیمنٹ کا 50فیصد اورمارک اپ خود ادا کرے گی،ای ٹیکسی میں کیمرے،وائی فائی اورچارجنگ پورٹ بھی موجود ہوںگی،ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کےلئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔

ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کےلئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا، ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کےلئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاون پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی،ای ٹیکسی سکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی،ای ٹیکسی سکیم کی واجبات کی ادائیگی 5 سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائےگی،ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا،ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یانگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی،مختلف مقامات پر گاڑیوں کے چارجنگ کےلئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے،ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا بھی جلد اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی سکیم شروع ہوئی ،اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں،پنجاب کی ای ٹیکسی ماحول کےلئے بہترین گاڑی ثابت ہوگی، ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردارادا کرے گی، خدمت کےلئے 5سال کا وقت بہت کم لگتا ہے ،خواہش ہے عوام کے کام آسکوں ۔


ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان اور کے پی کے میں 34 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن ترجیح ہے،کسی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔