کرپشن کیس میں نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے،امریکی صدر

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاکرپشن کیس میں نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے، اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کےخلاف آواز اٹھانی چاہیے،اسرائیلی صدر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا نیتن یاہو کی معافی درخواست زیر غور ہے، فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباو کے بغیر کیا جائےگا۔