ڈھاکہ:(مشرق نیوز) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کی جلا وطنی سے اقتدار میں کامیاب واپسی،وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
60 سالہ طارق رحمان سابق وزیراعظم خالدہ ضیا مرحوم کے صاحبزادے ہیں ،لندن میں 17 سال خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد دسمبر2025 میں ڈھاکہ واپس آئے،طارق رحمان کو2007 میں بنگلہ دیش کی فوجی حمایت یافتہ نگران حکومت کے دور میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔
18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ستمبر 2008 میں رہا ئی ملتے ہی خاندان کےساتھ لندن چلے گئے،اقتدار سنبھالنے کے بعد طارق رحمن کوفوری طور پر سیاسی استحکام ، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اہم صنعتوں خصوصاً گارمنٹس سیکٹر کی بحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
طارق رحمان کی جلا وطنی سے اقتدار میں کامیاب واپسی

















