کے پی میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ 24 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ 24 دہشتگرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع اورکزئی میں خوارج کی اطلاع پر فوری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،فوجی دستوں نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا،ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ویژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ ودیگر رہنماﺅں نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔