دہشتگردی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ،اقوام متحدہ بی ایل اے پر پابندی لگائے،پاکستان
نیویارک:(خواجہ فاروق)پاکستان نے دہشتگردی کو عالمی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے اقوام متحدہ بی ایل اے پر پابندی لگائے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بی ایل اے و دیگر دہشتگرد گروہوں کو نئی زندگی مل گئی،کابل میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش ،جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ریاست ہے،عالمی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں بے پناہ قربانیاں دیں، 90 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ،بھاری معاشی خسارہ شامل ہے۔
عاصم افتخار نے کہا سلامتی کونسل قرارداد 1267کے تحت بی ایل اے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیر غور درخواست کو فوری منظور کرے،بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی نا قابل قبول ہے، حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
















