لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے بسنت کاکوئی بھی ایونٹ کو کینسل نہیں کیا،مریم نواز نے 25سال بعد عوام کو بسنت جیسا خوبصورت تہوار منانے کا موقع فراہم کیا ، پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ 100 فیصد مریم نواز کو جاتا ہے،پنجاب حکومت نے بسنت کے دوران عوام کی حفاظت اور تہوار کی خوشیوں کو یقینی بنانے کیلئے تمام قواعد و ضوابط طے کر دیئے ہیں، ٹریفک پولیس نے تقریباً 10لاکھ سیفی راڈز مفت موٹرسائیکلوں پر نصب کر دیئے، حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق مسلسل آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرا رہی ، ڈور کے پنے، ہر پتنگ اور گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈز بھی چسپاں ہیں، انتظامیہ کے پاس ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والے اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہوگا تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو،بسنت کے 3دن کے دوران الیکٹرک بسیں، رکشے اور ٹیکسیز عوام کو مفت سفری سہولت فراہم کریں گے تاکہ شہری آسانی سے تہوار میں شرکت کر سکیں،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بسنت کے فیسٹیول کو ذمہ داری اور شعور کے ساتھ منائیں۔
پچیس سال بعد ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے:عظمیٰ بخار ی
















