ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چلڈرن وارڈز سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال میں صفائی کے نظام میں بہتری نہ ہونے پر شدید اظہار برہمی کیا اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پیڈز وارڈ کی رینوویشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے علاج معالجے کیلئے جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اختر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد خان نے کمشنر کو مجوزہ رینوویشن منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر میڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں نیک نیتی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ سرانجام دیں اور مریضوں کی خدمت کو اولین فرض سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہئے۔
بچوں کے علاج کیلئے جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے: کمشنر ساہیوال
















