پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے صوبائی حکومت ،اسمبلی کی اجازت کے بغیر خیبرپختونخوا میں ملٹری آپریشنز مسلط کیے جارہے ہیں ،وفاق متاثرین کیلئے اعلان کردہ مالی تعاون بھی نہیں کر رہا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کے پی حکومت عمران ،بشریٰ کو تنہائی میں رکھنے ، ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت کرتی ،سردی کا سامان فراہم نہ کرنا ظلم ، جعلی حکومت آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے،خیبر پختونخوا کےساتھ امتیازی و سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، ایکشن ان ایڈ آف سول پاور واپس لینے کا فیصلہ ہو چکا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا8 فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے صوبائی اسمبلی میں سپیشل کمیٹی قائم کر رہے ہیں، صوبائی ملازمین کو طلب کر کے انتخابی دھاندلی پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
صوبائی حکومت کی بغیر اجازت آپریشنز مسلط کیے جا رہے ہیں،سہیل آفریدی

















