ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق وتوسیع ،صدر نے منظوری دے دی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر زرداری نے سندھ، لاہور، پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

منظوری جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے تحت دی گئی، اقدام کا مقصد عدالتی نظام کی موثر کارکردگی اور زیر التوا مقدمات کے بروقت فیصلے کو یقینی بنانا ہے،صدر نے تمام منظوریاں وزیراعظم کے مشورے پر دیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز جسٹس میران شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس حسن، جسٹس عبدالحمید بھگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس عثمان علی ہادی اور جسٹس جعفر رضا کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی،

2 ایڈیشنل ججز جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل11 ایڈیشنل ججزمیں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین مستقل، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کی مستقلی منظور کی گئی،پشاور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ،جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام خان، جسٹس ثابت خان اور جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔