امریکی صدر کے تیور تبدیل، خود کو امن کا پابند نہیں سمجھتا :ٹرمپ کی یورپ کو دوبارہ دھمکی
واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے نوبیل امن انعام نہ ملنے کے بعد اب وہ خود کو صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں سمجھتے،یہ بات انہوں نے ناروے کے وزیر اعظم یوناس گار اسٹورے کو لکھے گئے ایک خط میں کہی جسے عالمی خبر رساں اداروں نے دیکھا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے خط میں گرین لینڈ پر مکمل امریکی کنٹرول کے مطالبے کو بھی دہرایا اور کہا عالمی سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکہ کو گرین لینڈ پر مکمل اختیار حاصل نہ ہو،ٹرمپ نے خط میں لکھا ان کے بقول انہوں نے8 جنگیں رکوائیں، اس کے باوجود نوبیل امن انعام نہ دیا جانا ان کےلئے مایوس کن ہے جس کے بعد وہ اب صرف امن کے نقطہ نظر سے فیصلے کرنے کے پابند نہیں رہے،امریکی صدر نے ڈنمارک پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا وہ گرین لینڈ کو روس یا چین سے کیسے محفوظ رکھ سکتا ہے، گرین لینڈ پر ڈنمارک کے ملکیتی حق کے واضح شواہد موجود نہیں،دوسری جانب ناروے کے وزیر اعظم یوناس گار اسٹورے نے جواب میں کہا نوبیل امن انعام کا فیصلہ ناروے کی حکومت نہیں بلکہ ایک آزاد نوبیل کمیٹی کرتی ہے۔
















