لاہور (وقائع نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،مریم نواز نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے، ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے،روڈز پراحتیاط لازم ہے، سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔
ہر انسانی جان بہت قیمتی ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے:مریم نواز
















