اسلام آباد(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد عرصے کی بقایا تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تنخواہیں وصول کرنے والوں میں 16 خواتین ،3 اقلیتی ممبران اسمبلی شامل ہیں،مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے ادا کیے گئے ،ہر رکن کو اوسطاً 33 لاکھ روپے تنخواہ ملی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے کہا ادائیگیاں وزارت قانون کی رائے حاصل کرنے کے بعد کی گئیں،بقایا تنخواہوں پر 35 فیصد انکم ٹیکس اور 9 فیصد سرچارج وصول کیا ،تنخواہوں سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 32 لاکھ روپے ٹیکس ،24 لاکھ روپے کی کٹوتی بھی کی گئی۔
مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کو تنخواہوں کی ادائیگی
















