لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زرعی سروسزکاشتکاروں کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل شروع کیا جارہا ہے، پنجاب کے 15اضلاع میںایگریکلچر موبائل لیب قائم کی جائیں گی، موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قع پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے، موبائل لیبا رٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا، مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کےلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100کنٹینرز پر کسان مراکزبھی قائم کیے جائیں گے،کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی،کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع، کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دےدی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کےلئے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کی درخواست کی تھی، ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی،پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کےلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات کمی لانے کےلئے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی، حکومت پنجاب آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کےلئے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے، صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے، رواں سال پنجاب میں آلو کی 12ملین ٹن اور کینو کی 4ملین ٹن پیداوارمتوقع ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکلانے کیلئے وزیراعظم سے رابطہ میں ہیں، آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کےلئے کھلے دل سے وسائل مہیا کررہی ہے۔
پنجاب میں منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل ،کنٹینر کسان مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

















