واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تجارتی معاہدہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کیوبا کےلئے اب کوئی پیسہ یا تیل نہیں جائے گا وہ تجارتی معاہدہ کرلے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وینزویلا کو اب امریکہ کا تحفظ حاصل ہے، کیوبا نے کئی برسوں تک بڑی مقدار میں وینزویلا سے ملنے والے تیل و پیسے پر گزارا کیا لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ،وینزویلا کے پاس امریکہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مارکو روبیو کے کیوبا کا آئندہ صدر ہونے کی پوسٹ ری پوسٹ کردی،خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر صارف نے لکھا کیوبا کے آئندہ صدر مارکو روبیو ہوں گے۔
کیوبا بہت دیر ہونے سے پہلے تجارتی معاہدہ کرلے ،ٹرمپ کا انتباہ
















