خیبر:(مشرق نیوز)جمرود میں آپریشن،3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا،دہشتگردوں کے 2 ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے ،ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرگرم رکن،فورسز پر حملوں سمیت قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری و دیگر واقعات میں ملوث تھے، 3 کلاشنکوفیں اور بارود بھی برآمد کرلیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ،ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے کہا دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کےلئے سر ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے جوان عزم و ہمت کے پیکر ، ملک کا فخر ہیں۔
سی ٹی ڈی کاجمرود میں آپریشن،فتنہ الخوارج کے 3دہشتگردہلاک
















